پی ایس ایل کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل سے پہلے تیاریاں مکمل کر لیں

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:58

پی ایس ایل کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل سے پہلے تیاریاں مکمل کر لیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) پی ایس ایل کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل سے پہلے تیاریاں مکمل کر لیں ، کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سپر سٹارز چلے گئے تو کوئی بات نہیں، نئے کمبی نیشن کے ساتھ فائٹ کریں گے، جیت پر نظریں جما لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے یہاں کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس میں حصہ لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عوام کو دیکھ کر کھلاڑی بھی پرجوش ہو چکے ہیں ، سیکیورٹی انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ، امید ہے سٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سپر سٹارز چلے گئے تو کوئی بات نہیں، نئے کمبی نیشن کے ساتھ فائٹ کریں گے، جیت پر نظریں جما لی ہیں۔(ار)
وقت اشاعت : 04/03/2017 - 22:58:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :