بھارت کا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ایک ہزار پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 اکتوبر 2006 21:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2006ء) بھارتی حکومت نے غیر قانونی قیام کے خدشات کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کیلئے ایک ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویزے بی سی سی آئی اور پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر جاری کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ویزے موہالی میں پاکستان کے ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے میچوں کیلئے جاری کئے جائیں گے۔ یہ میچ 25 اور 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ موہالی واہگہ بارڈر سے بہت کم فاصلے پر واقع بھارتی شہر ہے جہاں پاکستانی شائقین کو بآسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2006 - 21:28:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :