امارات ایئرلائن کا رواں مہینے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا اعلان، دو پی ایس ایل فرنچائزز بھی ان ایکشن ہوں گی

پیر 6 مارچ 2017 16:51

امارات ایئرلائن کا رواں مہینے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا اعلان، دو پی ایس ایل فرنچائزز بھی ان ایکشن ہوں گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مارچ ۔2017ئ) امارات ایئرلائن نے رواں مہینے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی موجود ہ چیمپئن پشاور زلمی اور لاہور قلندرز بھی حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں 23 اور 24 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں شاہد آفریدی، ڈیرن سیمی، جوناتھن ٹروٹ، جیمز اینڈرسن، برینڈن میکولم اور این بیل سمیت دنیا بھر سے نامور کرکٹرز شریک ہو رہے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں پی ایس ایل سیزن 2 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی، لاہور قلندرز کے علاوہ 2015ءمیں ٹی ٹونٹی بلاسٹ جیتنے والی لنکاشائر لائٹننگ، ایم سی سی ایمرجنگ الیون اور 2016ءمیں آر ایل کپ جیتنے والی برمنگھم بیئرز کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 06/03/2017 - 16:51:34