ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پیر 6 مارچ 2017 23:57

ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا حبیب الرحمان نے 14اضلاح کی ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 14مارچ ،اعتراضات کی 18مارچ ،جانچ پڑتال 19,20مارچ جبکہ کاغذات کی واپسی کی تاریخ 24مارچ ہے ۔پولنگ 25مارچ کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہوگی ۔جن اضلاع کی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے ان میں لاہور ،بہاولپور ،جھنگ ،ساہیوال ،راولپنڈی گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،سیالکوٹ ،خانیوال ،سرگودھا ،ناروال،شیخوپورہ،چکوال ،ویہاڑی ،شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 06/03/2017 - 23:57:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :