پاکستان نہ آنے کا فیصلہ اہل خانہ نے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کیا تھا، میرے فیصلے کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں تھا: کیون پیٹرسن

muhammad ali محمد علی پیر 6 مارچ 2017 22:05

پاکستان نہ آنے کا فیصلہ اہل خانہ نے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کیا تھا، میرے فیصلے کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں تھا: کیون پیٹرسن
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مارچ2017ء) کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ اہل خانہ نے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی کر لیا تھا۔ یہ فیصلہ ان کے اہل خانہ نے کیا تھا کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کے میڈیا پر خبریں پھیلائی گئیں کہ میں نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ عمران خان کے بیان سے متاثر ہو کر کیا۔ ایسی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ پاکستان نے آنے کے میرے فیصلے کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ کیون پیٹرسن سمیت دیگر غیر ملکی کرکٹرز کو عمران خان نے رابطہ کرکے پاکستان نہ آنے کا کہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/03/2017 - 22:05:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :