اوپو موبائلز کمپنی نے پانچ برس کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپانسرشپ حقوق حاصل کر لئے

منگل 7 مارچ 2017 21:42

اوپو موبائلز کمپنی نے پانچ برس کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپانسرشپ حقوق حاصل کر لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) بھارت کی موبائلز کمپنی اوپو نے آئندہ پانچ برس کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپانسرشپ حقوق حاصل کر لئے، اوپو کمپنی نے سپانسرشپ کی دوڑ میں شامل واحد حریف کمپنی ویوو موبائلز کو شکست دے کر 2022ء تک بھارتی ٹیم کی سپانسرشپ کے حقوق حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اوپو کمپنی پانچ برس کے دوران 1079 کروڑ روپے ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ کا یکم اپریل 2017ء سے 2022ء تک کا معاہدہ طے پایا ہے، اوپو کمپنی نے باہمی سیریز میں فی میچ کے حساب سے 4.61 اور آئی سی سی کے سپانسرڈ ٹورنامنٹس کے فی میچ کے حساب سے 1.51 کروڑ بڈ جمع کرائی تھی، آفیشل ٹیم سپانسر، مینز، ویمنز، انڈر 19 اور اے کرکٹ ٹیموں کی کٹس میں کمرشل لوگو شامل کرنا بھی سپانسرشپ کے حقوق میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ سپانسر سٹار انڈیا کا معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہو جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/03/2017 - 21:42:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :