سرے کلب نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے دوبار کیون پیٹرسن کی خدمات حاصل کر لیں

منگل 7 مارچ 2017 21:42

سرے کلب نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے دوبار کیون پیٹرسن کی خدمات حاصل کر لیں
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) انگلش کائونٹی کلب سرے نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے دوبار کیون پیٹرسن کی خدمات حاصل کر لیں، 36 سالہ بلے باز 19 جولائی کو ایسکس کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور اس کے بعد معاہدے کے تحت وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ تمام میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیٹرسن نے 2010ء میں سرے کلب کو جوائن کیا تھا اور 2015ء میں انہوں نے آخری بار کلب کی نمائندگی کی تھی۔ پیٹرسن نے اپنے بیان میں کہا کہ سرے کلب کے ساتھ دوبارہ کرنے پر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 07/03/2017 - 21:42:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :