پشاور زلمی کو افغانستان میں دوستانہ میچ کھیلنے کی دعوت دے دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 8 مارچ 2017 21:35

پشاور زلمی کو افغانستان میں دوستانہ میچ کھیلنے کی دعوت دے دی گئی
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08مارچ2017ء) پشاور زلمی کو افغانستان میں دوستانہ میچ کھیلنے کی دعوت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن جیتنے والی پشاور زلمی کو افغانستان سے بھی مبارکباد کے پیغامات وصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کو پی ایس ایل جیتنے پر افغان صدر کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی تھی۔ جبکہ اب افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نے پشاور زلمی کو دعوت دی ہے کہ وہ افغانستان آ کر دوستانہ میچ کھیلیں۔
وقت اشاعت : 08/03/2017 - 21:35:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :