ڈووین سمتھ نے 31 گیندوں پر سینچری داغ کر نئی تاریخ رقم کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 8 مارچ 2017 22:31

ڈووین  سمتھ نے 31 گیندوں پر سینچری داغ کر نئی تاریخ رقم کر دی
ہانگ کانگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08مارچ2017ء) ڈووین  سمتھ نے 31 گیندوں پر سینچری داغ کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈووین سمتھ نے ہانگ کانگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں محض 31 گیندوں پر سینچری داغ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈووین سمتھ نے 7 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ ڈویوین سمتھ نے کولون کینٹن نامی کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 08/03/2017 - 22:31:32