یوئیفا چیمپئنز لیگ،بارسلونا نے فرسٹ لیگ میں 4-0 کے خسارے کے باوجود کوارٹرفائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دی

جمعرات 9 مارچ 2017 16:11

یوئیفا چیمپئنز لیگ،بارسلونا نے فرسٹ لیگ میں 4-0 کے خسارے کے باوجود کوارٹرفائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) بارسلونا کی ٹیم یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی، بارسلونا فرسٹ لیگ میں 4-0 گولز کے خسارے کے باوجود ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے والے دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے، فاتح ٹیم نے پیرس سینٹ جرمین کو پری کوارٹرفائنل سیکنڈ لیگ میں 6-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دسویں مرتبہ کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، نیمار نے 2 گولز کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل سیکنڈ لیگ میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کرتے ہوئے پیرس سینٹ جرمین کلب کو 6-1 گولز سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے نیمار نے دو جبکہ میسی، سوریز، کرزاوا اور سرگئی نے ایک، ایک گول کیا۔ یاد رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے فرسٹ لیگ میں بارسلونا کو 4-0 گولز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 16:11:39