ہانگ کانگ کرکٹ لیگ، مصباح الحق نے لگاتار 6چھکے مار کر سب کو حیران کردیا

جمعرات 9 مارچ 2017 18:11

ہانگ کانگ کرکٹ لیگ، مصباح الحق نے لگاتار 6چھکے مار کر سب کو حیران کردیا
ْوکٹوریہ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ہانگ کانگ کرکٹ لیگ میں لگا تار 6چھکے مار کر دنیا کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ہانگ کانگ کرکٹ لیگ میں ہانگ کانگ یونائٹیڈ کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی مصباح الحق نے 6گیندوں پر چھ چھکے لگا دیے۔میچ میں مصباح الحق نے پہلی30گیندوں پر 40رنز بنائے اور پھر اگلی 7سات گیندوں پر 40رنز بنائے ،اس طرح میچ کے دوران مصباح الحق نے 37گیندوں پر 82رنز بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں مصباح الحق 9چھکوں کے ساتھ 10ویں نمبر پر رہے تھے۔
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 18:11:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :