افغانستان نے مسلسل زیادہ ٹی ٹونٹی فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعرات 9 مارچ 2017 23:01

افغانستان نے مسلسل زیادہ ٹی ٹونٹی فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) افغانستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل زیادہ فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، افغانستان نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر مسلسل نویں فتح اپنے نام کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، افغانستان نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کا مشترکہ طور پر زیادہ ٹی ٹونٹی فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے مسلسل 8، 8 فتوحات حاصل کر کے مشترکہ طور پر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما رکھا تھا۔

(جاری ہے)

افغانستانی ٹیم کا شمار ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیموں میں کیا جاتا ہے، اس نے 27مارچ 2016ء کو دو مرتبہ کی عالمی چیمئپن ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فتوحات کا سلسلہ شروع کیا، اس کے بعد اس نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 4 اور آئرلینڈ کے خلاف تین میچز جیتے۔
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 23:01:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :