آئی جی پی گولڈ کپ والی بال ٹورنامنٹ ، پاکستان آرمی ،نیوی اور پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 9 مارچ 2017 23:15

آئی جی پی گولڈ کپ والی بال ٹورنامنٹ ، پاکستان آرمی ،نیوی اور پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) پہلے آئی جی پی گولڈ کپ والی بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روزپاکستان آرمی ،نیوی اور پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔

(جاری ہے)

واپڈ ا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز آرمی نے خیبر پختونخواہ کو 25-21,25-23,18-25-25-19سے شکست دی ۔پاکستان نیوی نے پنجاب کو25-9,25-16,25-18سے شکست دی جبکہ پولیس کی ٹیم نے آزاد کشمیر کی ٹیم کو 25-15,25-15,25-10سے ہرایا ۔آج جمعہ کے روز پنجاب کا اے جے کے ،واپڈا کا آرمی اور نیوی کا پولیس سے مقابلہ ہوگا ۔
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 23:15:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :