بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان، مرلی وجے جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب، روہت شرما اور شامی بدستور نظرانداز

جمعرات 9 مارچ 2017 23:40

بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان، مرلی وجے جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب، روہت شرما اور شامی بدستور نظرانداز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اوپننگ بلے باز مرلی وجے جو کہ پونے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، روہت شرما اور محمدشامی کو بدستور نظرانداز کر دیا گیا، روہت اور شامی نے انجری سے نجات پانے کے بعد گزشتہ ہفتے لسٹ اے کرکٹ میں واپسی کی تھی تاہم ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے انہیں فرسٹ کلاس میچ میں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ویرات کوہلی، ایشون، جدیجہ، بھنشورکمار، ابہنو مکنڈ، کرن نائر، چیتشورپوجارا، اجنکیاراہانے، لوکیش راہول، وریدیمن ساہا، ایشانت شرما، مرلی وجے، جیانت یادیو، اومیش یاداو اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 23:40:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :