جنوبی افریقن سپنر کی 53 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں 5 وکٹیں

جمعہ 10 مارچ 2017 13:03

جنوبی افریقن سپنر کی 53 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں 5 وکٹیں
ڈونیڈن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر کیشوو مہاراج نے نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر بیسٹ بائولنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، اس طرح وہ 1964 کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹیں لینے والے پہلے جنوبی افریقن سپنر بن گئے ہیں، انہوں نے ڈونیڈن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 94 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جیت راول، ہینری نکولس، بی جے واٹلنگ، نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ ان کا نشانہ بنے، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بائولنگ ہے۔
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 13:03:25