ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، مصباح کی 84 رنز کی دھواں دار اننگز بھی ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچا سکی

جمعہ 10 مارچ 2017 15:52

ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، مصباح کی 84 رنز کی دھواں دار اننگز بھی ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچا سکی
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ٹورنامنٹ میں گلیکسی گلیڈی ایٹرز نے ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 178 رنز کا ہدف 19 اوورز میں محض 2 وکٹوں پر پورا کیا، سنگاکارا نے 70 اور انشومن رتھ نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، مصباح الحق کی 84 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 177 رنز بنائے، مصباح الحق نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور 84 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے بھی شامل تھے، عظیم رفیق اور اسد نے 2،2 وکٹیں لیں، جواب میں گلیکسی گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کمارسنگاکارا اور انشومن رتھ نے تیسری وکٹ میں 111 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، سنگاکارا 70 اور انشومن 53 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ تنویر افضل اور سیموئل بدری نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 15:52:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :