ہانگ کانگ ٹی 20، مصباح کی ایک اور دھواں دھار اننگز

50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84 رنز بنائے، مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے گلیکسی گلیڈی ایٹرز نے 177رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،، جیسی رائیڈر نے 41 رنز بنائے دوسرے میچ میں ہونگ ہام جیگوارز نے کولون کینٹنز کو 18 رنز سے شکست دی

جمعہ 10 مارچ 2017 18:43

ہانگ کانگ ٹی 20، مصباح کی ایک اور دھواں دھار اننگز
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ میں مصباح الحق ایک اور دھواں دھار اننگز کھیلی ہے،مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84 رنز بنائے لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، مصباح کی برق رفتار اننگز کی بدولت ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ نے 7 وکٹ پر 177 رنز بنائے، گلیکسی گلیڈی ایٹرز نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہی حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

کمارا سنگاکارا 72 اور انشومان راٹھ 53 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ جیسی رائیڈر نے 41 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں ہونگ ہام جیگوارز نے کولون کینٹنز کو 18 رنز سے شکست دی۔ جیگوارز کی جانب سے 164 رنز کے جواب میں کینٹنز کی ٹیم 7 وکٹ پر 146 رنز بنا سکی۔اس خبر کو بھی پڑھیں : ہانگ کانگ ٹی 20، مصباح کے 37 گیندوں پر 82 رنزواضح رہے کہ گزشتہ روز مصباح الحق نے 37 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا، انہوں نے آخری دو اوورز میں 7 گیندوں پر لگاتار 4 چھکوں سمیت 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا تھا۔
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 18:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :