بھارتی کرکٹ بورڈ کا یوٹرن، ڈی آر ایس تنازع پر سمتھ اور ہینڈزکامب کے خلاف آئی سی سی کو درج کرائی گئی شکایت واپس لے لی

جمعہ 10 مارچ 2017 23:27

بھارتی کرکٹ بورڈ کا یوٹرن، ڈی آر ایس تنازع پر سمتھ اور ہینڈزکامب کے خلاف آئی سی سی کو درج کرائی گئی شکایت واپس لے لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے یو ٹرن لیتے ہوئے ڈی آر ایس تنازع پر آسٹریلوی کرکٹرز سٹیون سمتھ اور پیٹرز ہینڈزکامب کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو درج کرائی گئی شکایت واپس لے لی۔ بی سی سی آئی نے بنگلور ٹیسٹ کے دوران ڈی آر ایس تنازع کھڑا ہونے پر سمتھ اور ہینڈزکامب کے خلاف آئی سی سی کو باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی تھی۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹرز نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور سپرٹ آف کرکٹ کو بھی نقصان پہنچایا ہے اس لئے دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاہم بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری نے کرکٹ آسٹریلیا چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز ستھرلینڈ سے ملاقات کے بعد سمتھ اور ہینڈزکامب کے خلاف آئی سی سی کو درج کرائی گئی شکایت واپس لے لی۔ دونوں حکام نے ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ کھلاڑیوں کی توجہ اگلے میچز پر مرکوز کرانے کیلئے اس معاملے کو ختم کیا جائے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی پہلے ہی تنازع پر کسی بھی کھلاڑی کے خلاف ایکشن نہ لینے کا اعلان کر چکا ہے۔
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 23:27:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :