باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:19

باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء)پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوجوان باکسر وسیم نے ورلڈ باکسنگ کونسل کی رینکنگ میںفلائی ویٹ کیٹگری میں دوسری پوزیشن مسلسل 5 مقابلوں کے بعد حاصل کی ہے۔محمد وسیم یہ اعزاز حاص کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور انہوں نے آئی بی ایف اور ڈبلیو بی اے رینکنگ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔فلائی ویٹ کیٹگری میں پہلی پوزیشن جاپان کے باکسر ڈیاگو ہیگا کی ہے۔
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 13:19:11