اطالوی فٹبال لیگ میں یووینڈس نے اے سی سی ملان کو شکست دے دی

ووینڈس کی ٹیم نے اے سی سی ملان کے خلاف سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے کامیابی سمیٹی

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:19

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) اٹلی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں یووینڈس نے اے سی میلان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں یووینڈس کی ٹیم نے 30ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی ، حریف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ، جس کے نتیجے میں انہیں 43ویں منٹ میں پہلی کامیابی مل گئی مقابلہ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری لینے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل یووینڈس کو پنلٹی کک پر گول کرنے کا سنہری موقع ملا ، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے دو ایک سے کامیابی سمیٹی لی۔
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 13:19:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :