سخت سکیورٹی کے باوجود ایک مداح ٹیم ڈریسنگ روم میں داخل ہوگیا تھا:ڈیوڈ مالان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 21:13

سخت سکیورٹی کے باوجود ایک مداح ٹیم ڈریسنگ روم میں داخل ہوگیا تھا:ڈیوڈ مالان
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2017ئ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پشاورزلمی کے انگلش بلے باز ڈیوڈمالان نے انکشاف کیا ہے کہ سخت سکیورٹی کے باوجود ایک مداح ڈریسنگ روم میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔ایک انٹر ویو میں ڈیوڈ مالان کا کہنا تھاکہ ہم سٹیڈیم پہنچے تو ہمارے کرکٹ بیگز چیک کرکے ہمیں ڈریسنگ روم میں بیٹھنے کی جگہ ملی ، میں اپنے کپڑے بیگ میں رکھ کر ادھر ادھر چلنے لگا تو ایک بچہ سیلفی کا کہہ رہا تھا،میں نے کمرے میں موجود گارڈ سے پوچھا کہ یہ لڑکا کون ہے؟ ،اس پر وہ حرکت میں آگئے اور اسے باہر دھکیل دیا،مالان نے کہا کہ تمام تر سختی کے باوجود مدا ح کا اتنی آسانی سے اندر داخل ہونا باعث تشویش تھا ۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی سکیورٹی کے سربراہ کرنل(ر) محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ مداح ڈریسنگ روم کے برابر میں واقع پیٹرنز انکلوژر سے داخل ہوا تھا ،اس وقت مداح کھلاڑیوں سے آٹوگراف لینے کے لیے بھاگ دوڑ کررہے تھے اور اسی دوران ڈریسنگ روم کے احاطے میں داخل ہورہے تھے تاہم پتہ چلتے ہی ڈریسنگ روم سے اس مداح کو فوری طور پر باہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے راﺅنڈ اور پلے آف میچوں میں شامل اکثر غیرملکی کھلاڑی سکیورٹی خدشات کے باعث لاہور آنے سے انکار کرچکے تھے تاہم ڈیوڈ ملان سمیت پشاورزلمی کے چار کھلاڑی فائنل کےلئے لاہور آئے ۔
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 21:13:51