شکریہ آرمی چیف، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر جنرل قمر باجوہ کیلئے شکریہ کا پیغام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 22:04

شکریہ آرمی چیف، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر جنرل قمر باجوہ کیلئے شکریہ کا پیغام
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بلے باز اور پشاور زلمی کا حصہ ڈیوڈ ملان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کیلئے بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے پر ڈیوڈ ملان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات زبردست تھے۔ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنا ان کیلئے یادگار لمحہ تھا۔
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 22:04:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :