شعیب اختر نے پہلی بار ”جونیئر راولپنڈی ایکسپریس “ کی تصویر جاری کردی

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:49

شعیب اختر نے پہلی بار ”جونیئر راولپنڈی ایکسپریس “ کی تصویر جاری کردی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2017ئ)دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اس راز سے پردہ اٹھادیا جس کا اعلان انہوں نے جمعے کے روز کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شعیب اختر نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتہ کے روز ایک ایسے رازسے پردہ اٹھانے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں رونق ہے۔سابق سپیڈ سٹار نے آج اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے محمد میکائل علی کی تصویر جاری کرکے نیچے لکھا کہ ”یہ میرے دل کا ٹکڑا اورمیری خوشیوں کی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

“یاد رہے کہ شعیب اختر اور ان کی اہلیہ رباب کے ہاں گزشتہ سال 7نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔

وقت اشاعت : 11/03/2017 - 22:49:11