گال ٹیسٹ ،بنگلہ دیشی اوپنر کی بولڈ ہونے کے بعد ڈی آر ایس کا سہارا لینے کی کوشش

اتوار 12 مارچ 2017 17:14

گال ٹیسٹ ،بنگلہ دیشی اوپنر کی بولڈ ہونے کے بعد ڈی آر ایس کا سہارا لینے کی کوشش
گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2017ئ) بنگلہ دیشی کرکٹر میدان پر بیوقوفانہ غلطیاں کرکے اکثرو بیشتر خود کو مذاق کا نشانہ بنواتے رہے ہیں اور سری لنکا کےخلاف گال میں پہلے ٹیسٹ کے دوران اس کا ایک اور عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے آخری روزمہمان ٹیم کے اوپنر سومیا سرکار 53رنز بنا نے کے بعد سری لنکن آف سپنر گونارتنے کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے تاہم حیران کن طور پر انہوں نے ’ڈی آر ایس‘ لینے کا اشارہ گیا۔

گیند مڈل اور آف سٹمپ پر گرنے کے بعد سرکار کے بلے کے قریب سے گزر کر آف سٹمپ سے ٹکرائی تاہم سومیا سرکار کو لگا کہ امپائر نے انہیں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ قرار دیا ہے جس پر انہوں نے ڈی آر ایس لینے کا اشارہ کیا تاہم امپائر ز نے انہیں صورتحال سے آگا ہ کرکے پوویلین کی جانب چلتا کیا ۔

وقت اشاعت : 12/03/2017 - 17:14:47