ڈیرن سیمی کا آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ ”چیمپئن،چیمپئن“گانے پر ڈانس

اتوار 12 مارچ 2017 18:43

ڈیرن سیمی کا آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ ”چیمپئن،چیمپئن“گانے پر ڈانس
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی بیٹیوں اور دیگر بچوں کے ہمراہ ”چیمپئن،چیمپئن“گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی بیٹیوں سمیت دیگر بچوں کے ہمراہ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ءکے دوران بنائے گئے مشہور گانے ”چیمپئن،چیمپئن“ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں اور آفریدی کی بیٹیاں بھی ان کا بھرپور طریقے سے ساتھ دے رہی ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے لاہور میں فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان لانے میں اہم ترین کردار شاہد آفریدی کا تھا اور وہ یہاں آنے کے اپنے فیصلے پر بے حد خوش ہیں ۔
وقت اشاعت : 12/03/2017 - 18:43:09