سپاٹ فکسنگ تحقیقات ، ایف آئی اے، پی سی بی میں تنازع پیدا ہوگیا

اتوار 12 مارچ 2017 19:49

سپاٹ فکسنگ تحقیقات ، ایف آئی اے، پی سی بی میں تنازع پیدا ہوگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2017ئ)سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پر ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی سپاٹ فکسنگ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے سے گریزاں ہے اورا سی لیے اس نے ابھی تک ایف آئی اے کو معطل اوپنرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون نہیں دیے،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جن کھلاڑیوں کے موبائل فون کا ڈیٹا لیا اس کی قانونی حیثیت نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کرنل ریٹائرڈ اعظم نے ایف آئی اے حکام سے ملاقات کی ہے جہاں ایف آئی اے نے انہیں تحقیقات کےلئے کھلاڑیوں کے موبائل فون مانگ لیے ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/03/2017 - 19:49:30