نہیں لگتا 10ہزارکے بعد2،3 ہزاررنزمزیدبناسکوں گا:یونس خان

اتوار 12 مارچ 2017 20:15

نہیں لگتا 10ہزارکے بعد2،3 ہزاررنزمزیدبناسکوں گا:یونس خان
حب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2017ئ) ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ جب تک مجھ میں انرجی ہو گی میں اپنے ملک کے لئے کھیلتا رہوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 39سالہ سینئر بلے باز کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیریئر میں10 ہزار سے بھی زیادہ رنز کرنا چاہتا ہوں لیکن ایسا نہیں لگتا کہ 10ہزارکے بعد2،3 ہزاررنزمزیدبناسکوں گا۔

(جاری ہے)

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کے لئے دورہ ویسٹ انڈیز بڑا چیلنج نہیں ہوگا کیوں کہ ان کوہر چیز کا اندازہ ہے،سرفراز بطور نائب کپتان کافی وقت سے ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنا ہے جس کے لئے ویسٹ انڈیز کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وقت اشاعت : 12/03/2017 - 20:15:18