پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ موخر کردی گئی ، اب مئی میں ہوگی

پیر 13 مارچ 2017 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء) پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کو موخر کر دیا گیا ہے، لیگ اب مئی میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن نے مارچ اپریل میں پہلی کبڈی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب یہ لیگ مئی میں کرائی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کبڈی لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کاتعلق مختلف شہروں سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلی کبڈی لیگ شاندار انداز میں کرانا چاہتے ہیں اس لئے اسے کچھ ہفتوں کے لئے موخر کیا گیا ہے تاکہ انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ رہے۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 16:31:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :