ویرات کوہلی سے موازنہ نہ کیاجائے ، میرالگ سٹائل ہے، بابر اعظم

آل راؤنڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ، وقار یونس میرے فیورٹ ہیں ،حسن علی

پیر 13 مارچ 2017 19:52

ویرات کوہلی سے موازنہ نہ کیاجائے ، میرالگ سٹائل ہے، بابر اعظم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تربیتی کیمپ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، قومی فاسٹ بولر حسن علی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آل راؤنڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، حسن علی سابق پیسر وقار یونس کے بھی مداح نکلے ، کہتے ہیں کہ وقار یونس ان کے فیورٹ بولر ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ٹو میں دھوم مچانے والے بابر اعظم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پر عزم نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں بھرپور ٹریننگ جاری ہے ، ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ نہ کیا جائے ، میرا اپنا الگ سٹائل ہے۔ بابر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ وہ بیٹنگ کیساتھ بولنگ کے شعبے میں بھی خاص توجہ دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 19:52:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :