افسرخورشید میموریل T-20کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل خورشید میموریل کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا

پیر 13 مارچ 2017 19:52

افسرخورشید میموریل T-20کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل خورشید میموریل کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) کوہاٹ اسپورٹس کے زیر اہتمام افسر خورشید میموریل T20کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل خورشید میموریل کرکٹ کلب نے خالدی میموریل کرکٹ کلب کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خالدی میموریل کرکٹ کلب نے مقررہ 20اوورز میں 74رنز اسکور کئے خالدی میموریل کے کاکا 27رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اور کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا 74رنز کے جواب میں خورشید میموریل کرکٹ کلب نے 12ویں اوورز پر تارگیٹ مکمل کرلیا وکی نے شاندار 34رنز اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ شاندار بالنگ پر خالدی میموریل کے عامر نے 4وکٹیں حاصل کرکے لیا۔

فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی آغا موبائل سٹی شاہ فیصل کالونی کے اونر کمال الدین شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں میں موبائل تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کو 20اور رنر ٹیم کو 10ہزار روپے کیش انعام سے بھی نوازا اس موقع پر تنویر شاہ ،کونسلر اور کوہاٹ اسپورٹس کے کپتان طارق محمود ،وزیر شاہ اور ٹورنامنٹ آرگنائزر میر افضل بھی موجود تھے اس میچ میں ایمپائرز کے فرائض رشید اور شاہد نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 19:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :