زمبابوے کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، ریاض حسین پیرزادہ نے خوشخبر ی سنا دی

پیر 13 مارچ 2017 22:55

زمبابوے کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، ریاض حسین پیرزادہ نے خوشخبر ی سنا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے میلوں پر پابندی لگائی گئی تھی پابندی ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے پنجاب حکومت نے جرات کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل کروایا ہے ، فٹ بال کی فیڈریشن کے اندر تنازعات کی وجہ سے فٹ بال کے کھیل کو بہت نقصان ہوا ہے اس وقت مختلف فیڈریشنز کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں ۔

ہم چاہتے ہیں کہ فیفا کے چارٹر کے مطابق اس کھیل کو کھیلا جائے ۔ فاٹا کی ہر ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز مین ایک پرائمری سکول بنایا جائے گا اس کیلئے فاٹا سیکرٹری ‘ پشاور ایجنسی ہیڈ کوارٹروں مین عمارتیں فراہم کرے گا ۔

(جاری ہے)

سی آئی ای ‘ ایڈیکسل (پیٹرسن) اوردیگر برطانوی امتحانی ادارے جو او اور اے بول کر اسناد یرہے ہیں کی زمہ داری ہے کہ وہ اقوام بھر میں مسابقتی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے بین الاقوامی تعلیمی قابلیت کے معیار کو برقرار رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے سوالات کے جواب میں کیا انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل بہت مشہور ہے ہم چاہتے ہیں کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں اور ہماری ٹیمیں بیرون ملک کھیلنے کیلئے جائیں ایچ ای سی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ انٹر کالج ا ور یونیورسٹی کے ٹورنامنٹ ہونے چاہئیں کافی عرصے سے اچھے کھلاڑی نہیں آرہے جو یونیورسٹیوں اور کالجوں سے آتے تھے۔

پاکستان کے ریسلنگ میں پہلے میڈل ہوتے تھے اگر ضلع کی سطح پر ٹورنامنٹ ہوں اور اچھے کھلاڑی سامنے آئیں ہم قائد اعظم گیمز کروا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ فٹ بال کی فیڈریشن مین تنازعات کی وجہ سے فٹ بال کھیل میں مسائل پیدا ہوئے ہیں نیشنل فٹ بال ٹیم کی موجودہ کارکردگی فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایسن (فیفا) ایشین فٹ بال کانفیڈریین حکومت پاکستان سے ترقیاتی فروغ کے فنڈز کی عدم ستیابی اور عدالتوں میں مقدموں کے باعث غیر اطمینان بخش ہے انہوںنے کہا کہ سمندر پار پاکستانی‘ ترقی کے بورڈ آف گورنر نے اپنے 132 وین اجلاس میں فاٹا کی ہر ایجنسی ہیڈ کوارٹرز پر پرائمری سکول قائم کرنے کا عزم کیا ہے اس کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ ‘ پشاور ایجنسی ہیڈ کوارٹروں میں عمارتیں فراہم کرے گا۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 22:55:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :