ڈیرن سیمی نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کردی

منگل 14 مارچ 2017 12:11

ڈیرن سیمی نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کردی
ہانگ کانگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2017ئ) سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کردی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈیز کو 2بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے اور پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ہانگ کانگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوا ہوں،ون ڈے یا ٹی ٹونٹی فارمیٹ کیلئے اب بھی دستیاب ہوں، یہ سلیکٹرز کا کام ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹیم میں منتخب کرتے ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کھیل کرپاکستانی شائقین کرکٹ کے دل میں جگہ بنالی ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹیسٹ ،3ون ڈے اور 4ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شروع ہوگی ۔

وقت اشاعت : 14/03/2017 - 12:11:07