کرسٹیانو رونالڈو کرائے کی کوکھ سے جلد 2بچوں کے باپ بننے کے قریب

منگل 14 مارچ 2017 15:30

کرسٹیانو رونالڈو کرائے کی کوکھ سے جلد 2بچوں کے باپ بننے کے قریب
لزبن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2017ئ)شہر ہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کرائے کی کوکھ سے 2بچوں کے باپ بننے والے ہیں۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق پرتگالی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں بیوی کے بغیر بچوں کی پیدائش متوقع ہے ، وہ کرائے کی کوکھ سے والد بنیں گے جس کےلئے انہوں نے امریکی خاتون کی خدمات حاصل کی تھی جو اب حاملہ ہے اور جلد اس کے ہاں زچگی کی امید ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ کرسٹیانو کی فیملی بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بہت خوش ہے اور بے تابی سے ان کی دنیا میں آمد کا انتظار کر رہی ہے ، فٹبالر نے قریبی دوستوں اور چاہنے والوں کو بتایا رکھا ہے کہ ان کے ہاں جلد 2بے بی بوائے آنے والے ہیں۔2010ءمیں بھی فٹبالر پر کرئے کی کوکھ سے پہلے بچے کی پیدائش کی افواہوں کے حوالے سے شدید تنقید کی گئی تھی تاہم اب حالیہ واقعے میں بھی انہوں نے خاتون کا نام نہیں بتایا۔

وقت اشاعت : 14/03/2017 - 15:30:32