سری لنکن سپنر رنگناہیراتھ کو سٹورٹ براڈ کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 3 وکٹوں کی ضرورت

منگل 14 مارچ 2017 15:42

سری لنکن سپنر رنگناہیراتھ کو سٹورٹ براڈ کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 3 وکٹوں کی ضرورت
بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان اور مایہ ناز سپنر رنگناہیراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 3 وکٹوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، اگر ہیراتھ انگلش فاسٹ بائولر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ پانچ روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 18ویں بائولر بن جائیں گے، براڈ نے 368 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ہیراتھ نے 79 میچز میں366 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2017 - 15:42:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :