دورہ ویسٹ انڈیز،ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان بدھ کو ہوگا

منگل 14 مارچ 2017 16:21

دورہ ویسٹ انڈیز،ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان بدھ کو ہوگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2017ئ) دورہ ویسٹ انڈیز میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بدھ کے روز کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے آج چیف سلیکٹر انضمام الحق،ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان سرفرازاحمد سے ملاقات میں ون ڈے اورٹی ٹونٹی سکواڈکی سلیکشن پر مشاورت کی ۔ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم کا اعلان کل پریکٹس میچ کے بعد کیا جائے گا ۔دوسری جانب کامران اکمل ،عماد وسیم اور یاسر شاہ نے اپنی فٹنس سے ٹرینرز کو مطمئن کردیا ہے جب کہ عمر اکمل اور سہیل تنویر فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسے اور بدھ کو ا ن کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا۔

دورہ ویسٹ انڈیز،ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان بدھ کو ہوگا
وقت اشاعت : 14/03/2017 - 16:21:01