حکومت لاہور آنیوالے غیر ملکی کھلاڑیوں کےلئے ایوارڈز کا انعقاد کرے:جاوید آفریدی

منگل 14 مارچ 2017 16:30

حکومت لاہور آنیوالے غیر ملکی کھلاڑیوں کےلئے ایوارڈز کا انعقاد کرے:جاوید آفریدی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2017ئ)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے ہم سے جو ہو سکے گا وہ ضرور کریں گے،موجودہ حکومت سے میری گزارش ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے ایوارڈز کا انعقاد بھی کرے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر ہمیں عزت دی اور سپورٹ بھی کیا،تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے پر خدشات تو تھے لیکن انہوں نے ہمارے جذبات کو سپورٹ کیااور پاکستان آئے،ان کے ساتھ ہمارا اچھا تعلق بن گیا تھا ،واپس جاتے وقت تو کچھ پلیئرز رونے بھی لگ گئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سٹے بازوں سے بچنے کے لئے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے مل کر کام کیا،کسی کو پیسوں سے غرض نہیں تھی بلکہ سب کھلاڑی پاکستان کے لئے کھیل رہے تھے۔ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی کہا ہوا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنی آنکھیں اور کان کھول کر کھیلنا ہے۔ پوری ٹیم کی سپورٹ میرے ساتھ تھی،ہر کوئی پاکستان کی بات ہی کر رہا تھا ،پیسوں کی نہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2017 - 16:30:48