ویں عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ: گولڈن ایگلز اور ککس لبریکینٹس نے میچز جیت لئے

منگل 14 مارچ 2017 18:06

ویں عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ: گولڈن ایگلز اور ککس لبریکینٹس نے میچز جیت لئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) لاہور (پ،ر) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 7 ویں عامر کیبلز کلر کٹ ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ میں گولڈن ایگلز نے ہجویری سپورٹس کو 105رنز اور ککس لبریکینٹس نے حنان انٹر پرائزز کو 46 رنز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ایک میچ میں گولڈن ایگلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، کپتان محمد سلمان خان 23، اشفاق اسلم نے 37 رنز بنائے، جمیل احمد اور میاں مبین نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں ہجویری سپورٹس 17.2 اوورز میں 71 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عامر بٹ نے 20 اور ظفر بٹ نے 11 رنز بنائے۔

محمد حفیظ نے 5 اور شبیر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، دوسرے میچ میں ککس لبریکینٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، خالد بٹ 57 اور محمد نعیم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبدالکریم نے 3 اور شاہد حسین نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں حنان انٹر پرائزز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 148 رنز بناسکی۔ فیصل افتخار 34 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مقصود نے 3 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 14/03/2017 - 18:06:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :