آئی سی سی نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے دئیے ،کوہلی کو تنقید پر جرمانہ کرنیکی بجائے میچ ریفری ،امپائرز کو تبدیل کر دیا

منگل 14 مارچ 2017 22:22

آئی سی سی نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے دئیے ،کوہلی کو تنقید پر جرمانہ کرنیکی بجائے میچ ریفری ،امپائرز کو تبدیل کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے دئیے ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تنقید پر جرمانہ کرنے کے بجائے میچ ریفری اور امپائرز کو تبدیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے دن اسٹیو اسمتھ ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے ،بلے باز نے مشورے کی خاطر ڈریسنگ روم کی جانب دیکھنا شروع کر دیا ، ویرات کوہلی چیختے چلاتے پچ پر پہنچ گئے ،اسٹیو اسمتھ تو ریویو لیے بغیر میدان سے باہر چلے گئے لیکن بھارتی کپتان نے نہ صرف حریف بلے باز پر جملے کسے بلکہ امپائرز کے ساتھ بھی الجھتے دکھائی دئیے ۔

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ویرات کوہلی کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے اپنے میچ آفیشلز ہی تبدیل کر دیے ۔ جمعرات سے رانچی سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں نائجل لانگ اور ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر نہیں ہونگے ، کرس براڈ کی جگہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان رچی رچرڈ سن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔
وقت اشاعت : 14/03/2017 - 22:22:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :