ہاکی ورلڈ لیگ رئوانڈ II ، ملائیشیا نے چین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی جیت لی

منگل 14 مارچ 2017 22:35

ہاکی ورلڈ لیگ رئوانڈ II ، ملائیشیا نے چین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی جیت لی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) ہاکی ورلڈ لیگ رئوانڈ II میں ملائیشیا نے چین کو سنسنی خیز مقابلے میں پینلٹی شوٹ آئوٹ پر تین کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔مولانا بھاشانی اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلی گئی ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ II میں ملائیشیا اور چین کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ دو، دو گولز سے برابر تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملائیشیا نے چین کو پینلٹی شوٹ آئوٹ پر 5-3سے ٹھکانے لگا کر ٹرافی وصول کی۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے تیسرے رئوانڈ میں پہنچ گئی ہیں۔مصر نے اومان کو 5-1سے ہرا کر تیسری پوزیشن یقینی بنائی۔ جبکہ میزبان بنگلا دیش نے گھانا کو پینلٹی شوٹ آئوٹ پر 4-3سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ ادھر سری لنکا نے فجی کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 14/03/2017 - 22:35:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :