انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پہلے چیئرمین ششانک منوہر مستعفی

ششانک منوہر نے گذشتہ سال آئی سی سی کے چیئرمین کاعہدہ سنبھالا تھا‘ بھارتی میڈیا

بدھ 15 مارچ 2017 14:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پہلے چیئرمین ششانک منوہر مستعفی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ششانک منوہر نے گذشتہ سال آئی سی سی کے چیئرمین کاعہدہ سنبھالا تھا۔ششانک منوہر نے کونسل میں بگ تھری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آئی سی سی کے ممبر ممالک میں فنڈز کا بہتر نظام بھی انہیں کی کاوشوں سے طے ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ کے سابق چیئرمین 3 ممالک کی اجارہ داری کے خلاف تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ششانک منوہر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے ششانک منوہر بھارت کے جانے مانے وکیل ہیں۔ وہ اس سے قبل 2008ء سے 2011ء تک بی سی سی آئی کے صدر رہے ہیں۔ جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد انہیں ایک بار پھر اکتوبر 2015ء میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 14:49:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :