دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے، کامران اکمل ڈین جونز، وسیم اکرم سمیت پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،رومان رائیس

بدھ 15 مارچ 2017 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے۔دورہ ویسٹ انڈیز کی لیے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ کامران اکمل کہتے ہیں فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے۔ٹیم میں جگہ ملی تو بھرپور پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

نوجوان فاسٹ باؤلر رومان رئیس کہتے ہیں کہ ڈین جونز، وسیم اکرم سمیت پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ آؤٹ کرنے کے بعد میرے مخصوص انداز کو خوب پزیرائی ملی جو کہ فاسٹ باؤلر کے لیے خوش آئند بات ہے۔ رومان رئیس نے کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کروں۔ ٹی ٹونٹی کے علاوہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔چوتھے روز بھی قذافی سٹیڈیم میں جاری رہنے والے کیمپ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی بھرپور بیٹنگ ، باؤلنگ اور فلڈنگ پریکٹس کروائی گئی۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 16:14:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :