پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک اور دبنگ اعلان کر دیا

پی ایس ایل کی انعامی رقم کا 10 فیصد شوکت خانم پشاور کو عطیہ کیا جائے گا،جاوید آفریدی کا ٹوئٹر پیغام

بدھ 15 مارچ 2017 21:06

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک اور دبنگ اعلان کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پشاور زلمی چیمپئن شپ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم کا دس فیصد شوکت خانم کو دینے کا اعلان کر دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کا 10 فیصد شوکت خانم پشاور کو عطیہ کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم چہروں پر مسکراہٹیں لوٹانے کا وعدہ کیا تھا۔واضح رہے کہ پشاور زلمی پاکستان سپرلیگ سیز ن 2کی چیمپئن ہے۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 21:06:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :