بھارتی بلے باز مرلی وجے نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی

جمعرات 16 مارچ 2017 12:04

رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر مرلی وجے نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، 33 سالہ بلے باز رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے 2008 میں ڈیبیو بھی آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا، اس طرح وہ بھارت کی جانب سے ٹیسٹ کی نصف سنچری مکمل کرنے والے 29 ویں پلیئر بن گئے ہیں، وہ اب تک 49 ٹیسٹ کی 84 اننگز میں تقریباً 40 کی اوسط سے 3307 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 24 سالہ کیریئر میں 200 ٹیسٹ کھیلے۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 12:04:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :