راجر فیڈرر، وارینکا اور جیک سوک نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 16 مارچ 2017 12:37

راجر فیڈرر، وارینکا اور جیک سوک نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
انڈین ویلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا اور امریکا کے جیک سوک نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں جاپان کے کئی نیشیکوری نے امریکا کے ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی نامور ٹینس سٹار رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے ہی سٹانسلاس وارینکا نے جاپان کے یوشیہیتو نیشیوکا کو 3-6، 6-3 اور 7-6 (7-4) سے ہر اکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ امریکا کے جیک سوک نے تونیسیا کے مالک جازیری کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6(7-1) اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 12:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :