پی ایس ایل فائنل کے بعد ملک میں کبڈی لیگ کروانے کا فیصلہ

جمعرات 16 مارچ 2017 14:43

پی ایس ایل فائنل کے بعد ملک میں کبڈی لیگ کروانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2017ئ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے فائنل کے بعد ملک میں کبڈی لیگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر کبڈی لیگ کیلئے ٹیم مالکان نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ، سپر کبڈی لیگ کی پہلی ٹیم قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عثمان نے خرید لی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کیساتھ دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

سی ای او سپر کبڈی لیگ حیدر علی داﺅد کا کہنا تھا کہ سپر کبڈی لیگ 16 مئی سے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوگی، ایونٹ میں 6 ٹیمیں شامل ہوں گی جن کے نام صوبہ پنجاب کے شہروں کے نام پر ہوں گے جبکہ گولڈ، سلور اور ڈائمنڈ کیٹگری کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوگی، ایران اور کینیڈا کے کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند ہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2017 - 14:43:42