چیمپئنز فٹبال لیگ، موناکو نے مانچسٹر سٹی اپ سیٹ شکست دیدی

چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں موناکو نے مانچسٹر سٹی کی بڑی ٹیم کو تین ایک سے شکست دی

جمعرات 16 مارچ 2017 21:58

چیمپئنز فٹبال لیگ، موناکو نے مانچسٹر سٹی اپ سیٹ شکست دیدی
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں موناکو نے مانچسٹر سٹی کی بڑی ٹیم کو تین ایک سے ہرا دیا۔چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں موناکو کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کے خلاف پہلا گول آٹھویں منٹ میں داغا۔

(جاری ہے)

ایک گول کی برتری لینے کے بعد موناکو نے حریف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا جس کے نیتجے میں وہ 29ویں منٹ میں ایک اور گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے کچھ ہمت دکھائی اور 71ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ موناکو نے 77 ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر کامیاب حملہ کر کے تین ایک سے میچ اپنے نام کر لیا۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 21:58:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :