باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر بے نظیر بھٹو شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ،باجوڑ زلمی کامیاب

جمعرات 16 مارچ 2017 23:04

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر  بے نظیر بھٹو شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ،باجوڑ زلمی کامیاب
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری بے نظیر بھٹو شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ۔ فائنل میچ میں نیشنل الیون نے باجوڑ زلمی فاٹا کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر بے نظیر بھٹو شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ۔ فائنل میچ میں نیشنل الیون نے باجوڑ زلمی کو 23رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

باجوڑ زلمی فاٹا ٹیم کے کپتان زاہد شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ نیشنل الیون نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئی4وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے اور باجوڑ زلمی کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے 142رنز کا ہدف دیا ۔ باجوڑ زلمی کے طرف سے زاہد شاہ نی4اوورز میں 15رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ محمد یونس نے بھی شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3اوورز میں10رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔

نیشنل الیون کی طرف سے ولایت محمد نی35، فیاض 54رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ باجوڑ زلمی کی طرف سے سہیل او رجلال الدین نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سہیل بغیر کوئی رنز رن آئوٹ ہوئے۔ ناصر جمشید اور جلال نے اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن ناصر جمشید 38رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ بعد میں باجوڑ زلمی کا کوئی بیٹسمین کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور مقررہ 16اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے ۔

اس کیسا تھ نیشنل الیون نے کامیابی حاصل کی ۔ جان بہادر کو شاندار بائولنگ پر مین آف دی میچ ، صدام خانزادہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین بائولر جبکہ امجد علی شاہ اور ولایت محمد کو متفقہ طورپر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیاگیا ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑایجنسی کے صدر اورنگزیب انقلابی تھے ۔ مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کیلئی7ہزار ، رنر اپ کیلئی5ہزار اور آرگنائزنگ کمیٹی کیلئی10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 23:04:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :