افغان کپتان اصغر سٹینکزئی کی آئرلینڈ کے خلاف سنچری

جمعہ 17 مارچ 2017 14:11

نوئیڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر سٹینکزئی نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی، انہوں نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

گریٹر نوئیڈا میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان اصغر سٹینکزئی نے آئرلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 90 گیندوں پر 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 14:11:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :