جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کاپی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کر کٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ملوث کرکٹرز کو سزائے موت دینی چاہیے،جاوید میاں داد۔۔تاحیات پابندی لگا دی جائے، شاہد خان آفریدی

جمعہ 17 مارچ 2017 14:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد اور شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کر کٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا، جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزائے موت دینی چاہیے،جبکہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیلئے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران جاوید میانداد نے کہا کہ دیگر ممالک میں اس حوالے سے سخت قوانین ہیں اسی لیے فکسنگ نہیں ہوتی تاہم ہمیں فکسنگ روکنے کیلیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، اگر ایسا کیا تو اس سے ملکی کرکٹ صاف ہو جائے گی۔دوسری جانب قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی چھوڑنے کا اعلان خود کرنا چاہیے تھا جب کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں اسٹارز اور اسپورٹس مین کا آنا خوش آئند ہے جب کہ پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جب کہ میچ فکسنگ سے متعلق پہلے بھی بتا چکا ہوں اس میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

اظہر علی کے کپتانی چھوڑنے سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اظہرعلی کا فیصلہ بہت اچھا ہے لیکن انہیں کپتانی سے ریٹائرمنٹ کا خود اعلان کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارتی ہو تو فٹنس کا شور ہوتا ہے لیکن جیتنے پر کچھ نہیں ہوتا جب کہ ایک 2 لڑکوں کے لیے فٹنس کیمپ لگانا چاہیے۔ واضح رہے رونالڈینو برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لائزر لیگز کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں نوجوان پلیئرز کو جدید تکنیک سے آگاہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 14:56:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :