ْگلین میکسویل تینوں انٹرنیشنل فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دوسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

جمعہ 17 مارچ 2017 15:13

رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل تینوں انٹرنیشنل فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دوسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

میکسویل نے بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن بھی تینوں انٹرنیشنل فارمیٹس میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ میکسویل نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک، ایک سنچری بنا رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 15:13:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :